دبئی (اردو نیوز) فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے ، انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں لاہور قلندرز کی قیادت کی تھی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی جگہ لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے جو پوری پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اے بی ڈیویلیئرز پاکستان میں شیڈول 2 میچز اور متحدہ عرب امارات میں ایک میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے ۔
پی ایس ایل کے درمیان میں کپتان کی اس تبدیلی نے شائقین کرکٹ کو خوف زدہ کر دیا ہے جنہوں نے اب اس خدشے کا اظہار کرنا شروع کردیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد شاید اے بی ڈیویلیئرز پاکستان میچز کھیلنے نہ آئیں تاہم اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ انتہائی شاندار ہے، وہ کرکٹ کے حوالے سے شاندار عوام ہے اوردرخشاں روایت ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی عوام اپنے گراﺅنڈز پر کرکٹ دیکھنے کی مستحق ہیں ،اگر میں کسی بھی حوالے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرسکوں تو خوشی سے کروں گا ۔
لاہور قلندر ز اپنے دو میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلیں گے اورکوالیفائی کرنے کی صورت میں اسے فائنل سمیت مزید تین میچز کھیلنے کو مل سکتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اگر لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیتا ہے تو اے بی ڈیویلیئرز کس طرح یہ میچز کھیلیں گے؟
The post فخر زمان پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے appeared first on Urdu News.