فاروق ستار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔ عمران خان کے کراچی پہنچنے کے بعد خبر آ گئی

کراچی(سی پی پی)وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے ہیں، وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، کراچی آمد پر ان کا استقبال وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔ عمران خان کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی کا دورہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری دیں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی آپریشن سے متعلق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہوزیراعظم،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ جب کہ عمران خان اور فاروق ستار کی ملاقات کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے فاروق ستار کوعمران خان سے ملاقات کی دعوت دی ہے۔واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک کراچی کا دورہ نہیں کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کہا گیا تھا کہ ہر وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیتا ہے لیکن عمران خان نے اب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دی۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے اور عمران خان مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔
The post فاروق ستار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔ عمران خان کے کراچی پہنچنے کے بعد خبر آ گئی appeared first on Urdu News.