اسلام آباد (اُردو نیوز) پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیرکو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحج کے مہینے کا چاند 2 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش یکم اور 2 اگست کے درمیان ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 اگست کو چاند نظر ا?نے کا قومی امکان ہے اور یکم ذی الحج 3 اگست 2019 کو ہوسکتی ہے۔ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔
اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کچھ عرصے پہلے اعلا ن کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ انہوں نے یہ دعویٰ نئے سائنسی قمری کیلنڈر کی بنیاد پر کیا تھا، تاہم اب تک اس کیلنڈر کو کابینہ کی جانب سے باضابطہ منظوری نہیں ملی۔
The post عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات appeared first on Urdu News.