عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی عرب پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کو تیار ، مہنگائی کم اور ڈالر کی پرواز نیچے آجائے گی ، حامد میر کا انکشاف

پاکستان اس وقت سنگین مالی مسائل سے دو چار ہے ، غیر ملکی قرضے 27 ہزار ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی نے بھی پاکستانی عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے ، ایسی صورتحال میں پاکستان کے دوست ملک سعودی عرب نے ایک بار پھر انتہائی قابل تحسین فیصلہ کرلیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی حامد میر نے بتا یا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دنوں بعد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔
جس کے بعد سعودی عرب پاکستان کے اکاﺅنٹ میں بڑی رقم جمع کرائے گا جو کہ پاکستان استعمال نہیں کر سکتا لیکن یہ بڑی رقم فارن کرنسی ریزرو میں اضافہ کرے گی ، جس کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ کم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آج کی تاریخ تک پاکستانی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کسی ڈیل کو تیار نہیں ہے ۔
سعودی عرب نے پاکستان کے اکاﺅنٹ میں آٹھ سے دس بلین ڈالر (تقریباً 12 سو ارب روپے ) رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینئر صحافی نے مزید بتا یا کہ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے اور سی پیک کے حوالے سے منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں فنانشل ٹائمز اور نیو یارک ٹائمز نے جو غلط فہمیاں پھیلائی ہیں ، یہ سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔

A new arrangement with Saudi Arabia.@ImranKhanPTI will visit Saudi Arabia in few days Saudis may deposit a big amount in Pakistani account Pakistan will not use this amount but this huge amount will help to increase foreign currency reserves and dollar rate will come down pic.twitter.com/Slbw5dNGZj
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) September 13, 2018

The post عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی عرب پاکستان کو اربوں ڈالر دینے کو تیار ، مہنگائی کم اور ڈالر کی پرواز نیچے آجائے گی ، حامد میر کا انکشاف appeared first on Urdu News.