عوام نے نوازشریف اورعمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا ، چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام نے نوازشریف اور عمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا ہے ، چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں این اے 124 میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر یہاں سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ، ملک کو ترقی نوازشریف نے دی ، عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ، گیس ، بجلی کی مہنگی کر دی گئیں ، بد قسمتی سے نااہل قیادت کو عوام کا خیال نہیں ۔ آج بچہ بچہ یہ کہتا ہے کہ الیکشن چوری کیا گیا ۔ عمران خان کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ۔
The post عوام نے نوازشریف اورعمران خان کی حکومت میں فرق دیکھ لیا ، چور دروازے سے آئی حکومت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی appeared first on Urdu News.