اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )توہین رسالت کی مبینہ مرتکب آسیہ بی بی کوسپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے رہائی ملنے کے بعدتحریک لبیک پاکستان اوردیگرمذہبی جماعتوں نے احتجاج کاسلسلہ شروع کردیا۔احتجاج کی کال تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے دی ۔کارکنوں کوصبح آٹھ بجے پہنچنے کی ہدایت کی جب سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کے حق میں فیصلہ دیدیاتوفیض آبادسمیت ملک بھرمیں احتجاج کاسلسلہ شروع ہوگیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے رہنما افضل قادری نےکہاکہ عمران خان نے ثابت کردیاکہ یہ یہودی بچہ ہے اب سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعدفوج کوچاہیے کہ وہ آرمی چیف جنرل باجوہ اوردیگرقادیانی جرنیلوں کے خلاف بغاوت کرے ۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے معاملات الجھیں گے ۔میں بہت بڑی بات کہہ رہاہوں اس پرمقدمہ بھی قائم ہوسکتاہے۔آج کے بعدعمران خان کویہودی بچہ کہاجائےاورلوگ غیرت کامظاہرہ کریں اورپی ٹی آئی کوچھوڑ دیں۔
The post عمران خان یہودی بچہ،فوج جنرل باجوہ اوردیگرقادیانی جنرلوں کے خلاف بغاوت کرے،تحریک لبیک کے دھرنے میں بڑااعلان ہوگیا appeared first on Urdu News.