اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج ملائیشیاءکے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کے استقبال کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیاءکی سڑکوں اور اہم شاہراہوں کو پاکستان کے پرچموں سے سجانے کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان آج دوپہر اپنے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔
اس دوران ملائیشیا سے تجارت، ماہرین کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کی جائے گی ۔پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر ، مشیر تجارت سمیت سینئر حکام وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ عمران خانکی آمد سے قبل ہونے والی تیاریوں کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات،چین کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔
The post عمران خان کے ملائیشیا پہنچنے سے قبل مہاتیر محمد نے ایسا کام کردیا کہ ٹرمپ ،مودی کے بھی ہوش اڑ جائینگے appeared first on Urdu News.