لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کئی سال پہلے عمران خان کو کہا تھا کہ شاہد خان آفریدی کو سیاست میں لایا جائے کیونکہ شاہد آفریدی آسانی سے کراچی ،لاہور ، پشاور اور راولپنڈی سے بڑی آسانی سے 4 نشستیں نکال لیں گے ،لیکن عمران خان نے ممیری بات سننے کے بعد اس پر عمل کرنے سے منع کر تے ہوئے کہا کہ شاہد خان آفریدی میں بہت سی کرکٹ موجود ہے اور دوسرا وہ بولنے میں بھی محتاط نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ھارون رشید کا کہنا تھا۔
کہ ’’ میں نے کئی سال پہلے عمران خان کو کہا تھا کہ شاہد خان آفریدی کو سیاست میں لایا جائے کیونکہ شاہد آفریدی آسانی سے کراچی ،لاہور ، پشاور اور راولپنڈی سے بڑی آسانی سے 4 نشستیں نکال لیں گے ،لیکن عمران خان نے ممیری بات سننے کے بعد اس پر عمل کرنے سے منع کر تے ہوئے کہا کہ شاہد خان آفریدی میں بہت سی کرکٹ موجود ہے اور دوسرا وہ بولنے میں بھی محتاط نہیں ہے ‘‘۔ہارون رشید نے شاہد خان آفریدی کے حال ہی میں مسئلہ کشممیر پر دیئے گئے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ” اس موضوع پر آدمی کو بات نہیں کرنی چاہیے جس کے اور چھور سے واقف نہ ہو۔ شاہد آفریدی سادہ سا آدمی ہے جو کشمیریوں کے قتل پر آزردہ ہے“۔ ہارون الرشید نے شاہد آفریدی کو سیاست کے پیچ و خم سے ناآشنا بھی قرار دے دیا‘‘۔
The post عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ شاہد آفریدی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دے دیں: سینئر صحافی ہارون رشید appeared first on Urdu News.