بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ لاہور کی سیشن عدالت میں دائر کیا ، جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ، انہوں نے الزامات لگا کر میری اور میرے خاندان کی عزت کو اچھالا اور میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے ۔