علیم خان کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ، تفصیلات حاصل کرنے کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے درخواست دی ہوئی ہے ، ڈی جی نیب شہزاد سلیم

ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ علیم خان کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ، جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایم ایل اے کو درخواست دی ہوئی ہے ، تفصیلات آنے کے بعد میرٹ پر کارروائی ہوگی ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے بتایا کہ علیم خان کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ، ان کی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایم ایل اے کو درخواست دی ہوئی ہے ، ان ابھی تفصیلات نہیں آئیں ، تفصیلات آنے کے بعد میرٹ پر کارروائی ہوگی ، اگر علیم خان نے جواز پیش کردیا تو کیس کو بند کردیا جائے گا اور اگر جواز نہ دے سکے تو کارروائی ہوگی ۔
خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو بلایا تو وہ عدالت چلے گئے ، پیراگون کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز کرنے والے ثبوت نہیں چھوڑتے ، اس لئے ان ثبوتوں تک پہنچنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہوتی ہے ، جب میڈیا نیب پر تنقید کرتا ہے کہ نیب کام نہیں کرتا تو نیب والوں کا مورال بہت ڈاﺅن ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈن کیس میں ہماری کوشش کی وجہ سے ایڈن والوں نے آفر کی ہے کہ ہم ساڑھے گیارہ ہزار لوگوں کے 13 ارب روپے واپس کرنا چاہتے ہیں ، یہ پاکستان کی سب سے بڑی پلی بارگین ہوگی ، ایسے معاملات میں جتنی جلدی ہو اچھا ہے ۔
The post علیم خان کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ، تفصیلات حاصل کرنے کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے درخواست دی ہوئی ہے ، ڈی جی نیب شہزاد سلیم appeared first on Urdu News.