اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ کویت میں پھنسے تمام پاکستانی مسافر وں کو لاہور روانہ کر د یا گیا، پاکستانی سفارت خانہ نے اس معاملے کو بخوبی حل کروا دیا۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ کویت میں پھنسے تمام پاکستانی مسافر کو گزشتہ رات لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو دو پسنجر فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا ہے ۔
پہلی کویت ایئر ویز کی فلائٹ سے لاہور جبکہ دوسری قطر ایئرویز کی فلائٹ جو دوحا سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچی ۔ کویت میں طوفانی بارشوں سے فضائی نظام درہم برہم ہو گیا تھا جس کے باعث پاکستانی مسافر کویت ایئرپورٹ پر محصور ہو گئے تھے۔کویت میں پاکستانی سفارتخانے کا اہلکار بورڈنگ پاسز جاری ہونے تک ایئرپورٹ پر موجود رہا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر مسافر کو بورڈنگ پاس جاری ہو جائے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
The post عرب ملک میں پھنسے میں کئی پاکستانیوں کے ساتھ کیا ہوا آخر کار وہ خبر ہی آگئی جس کا ہر ایک کوئی شدت سے منتظر تھا appeared first on Urdu News.