ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل ابوظہبی کے میدان پر کھیلا جائے گا تاہم اس میچ سے قبل مخالف ٹیم کے اوپنر عثمان خواجہ نے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر نے برق رفتار بولنگ کا مظاہرہ کیا تو عثمان خواجہ بھی ان سے متاثر ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حسنین اپنے ڈیبیو میچ پر کافی اچھے دکھائی دیئے، ان کا پیس اچھا ہے اور وہ تیز باؤنسرز بھی کرتے ہیں۔
The post عثمان خواجہ نے محمد حسنین کیلئے ایسے غیر معمولی الفاظ استعمال کر دیئے کہ بھارتی بلے باز بھی پریشان ہو گئے appeared first on Urdu News.