اسلام آباد ( آن لائن)عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی تیاری مکمل۔۔ بڑے پیمانے پر کیا کھیل کھیلا جانے والا ہے ؟ ایسا انکشاف جس نے کھلبلی مچا دی ۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ’’ریسپی ‘‘ تیار ہوچکی ہے ، بندوق چودھری سرور کے کندھے پر رکھ کرچلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ چینی بڑی گہرائی میں جا کر چیزوں کو دیکھتے ہیں۔
، حکومت کے وزرا نے پہلے ہنگامہ اٹھایا اورپھر پیسے مانگنے چلے گئے ، یہ حکومت کی انتہائی کمزور حکمت عملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑی دلچسپ صورتحال بنی ہوئی ہے ، پرویز الہٰی یہ نہیں چا ہ رہے کہ عثمان بزدار کا سیاسی قتل ان کے گلے پڑے جائے جبکہ اس وقت پوری ریسپی تیار ہوچکی ہے اور بندوق چودھری سرور کے کندھے پر رکھ کرچلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، تحریک انصاف کے لوگ ٹوٹے ہوئے ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں کچھ آزاد لوگوں کو ساتھ ملا کر پنجاب میں حکومت بنالیں۔
The post عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی تیاری مکمل۔۔ بڑے پیمانے پر کیا کھیل کھیلا جانے والا ہے ؟ ایسا انکشاف جس نے کھلبلی مچا دی appeared first on Urdu News.