عامر لیاقت

کراچی: پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 مئی کو بول ٹی وی میں میزبان عامر لیاقت حسین نے سیگمنٹ عالم کے بول میں ایسے ریمارکس بولے جن پر یہ ایکشن لیا گیا۔ اس پروگرام میں میزبان نے گجرات (بھارت) سے ایک ویڈیو کال لی جس میں کالر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت پر سوال کیا۔ اس موقع پر میزبان نے دانستہ طور پر ایسے جملے کہے جس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی- نوٹیفکشن کے مطابق میزبان نے یہ سب کچھ ریٹنگ اور ویورشپ کے حصول کے لیے غیر ضروری ڈرامہ کے ساتھ کرتے ہوئے مذہب کا استعمال کیا، جس سے مختلف فرقوں اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ یہ سب کرنے کے بعد میزبان تو شو چھوڑ گئے مگر لائیو پروگرام میں مہمان عالم دین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس کے مدنظر پیمرا نے بول نیوز کو رمضان میں بول اور ایسے نہیں چلے گا، نشر کرنے یا دوبارہ نشر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے پروگرامز پر ماضی میں بھی کئی بار پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ 2016 میں ان کے پروگرام انعام گھر پر عارضی پابندی خودکشی کے مناظر دکھانے پر عائد کی گئی۔ اسی طرح بول نیوز پر بھی ان کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا، پر کئی بار پابندی لگائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.