عامر لیاقت کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے روکا گیا تو انہوں نے باہر کھڑے صحافیوں سے ایسا کیا کہا جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی (سی پی پی ) تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آئے تاہم سیکیورٹی عملے نے ان کو اندر داخل ہونے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت گیسٹ ہاؤس کے باہر دس منٹ تک کھڑے رہے تا ہم ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔۔عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں پانچ منٹ جلدی آ گیا اس لیے نہیں جانے دیا جا رہا۔جس کے بعد عامر لیاقت ایک نجی ہوٹل چلے گئے۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر فاروق ستار پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں تاہم وہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہے۔فاروق ستار کی شمولیت سے متعلق پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے آج بڑے بڑے اعلانات کیے جائیں گے۔عامر لیاقت عمران خان سے ملاقات کیے بغیر ہی چلے گئے انہوں نے قریبا 35منٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر انتظار کیا۔واضح رہے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی توہین آمیز گفتگو کرنے سے متعلق معافی مسترد کر دی تھی۔ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے خلاف 27 ستمبر تک فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ عامر لیاقت نے جواب میں معافی نہیں مانگی۔
The post عامر لیاقت کو وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے روکا گیا تو انہوں نے باہر کھڑے صحافیوں سے ایسا کیا کہا جس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا appeared first on Urdu News.