’’ عالمی بینک کے صدر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ‘‘ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر ورلڈ بینک کو بتایا ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے ، پاکستان اور بھارت پانی کے مسئلے کو باہمی طور پر حل نہیں کرسکے ، صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کریں گے ۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق شاہ محمود قریشی نے صدر ورلڈ بینک سے گفتگو کے بعد کہا ہے کہ ورلڈ بینک کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے ، پانی کے مسئلے سے ہماری زرعی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں ۔
پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ پرورلڈ بینک کو درخواست دے رکھی ہے ، پاکستان کوبھارت کے کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ پرسنگین اعتراضات ہیں ، صدر ورلڈ بینک کو بتایا پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے ، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے ، صدرورلڈ بینک سے بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پربات کی ہے ، صدر عالمی بینک کو بتایا کہ ہماراخطہ کس طرح پانی کے بحران سے دوچار ہو رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
The post ’’ عالمی بینک کے صدر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ‘‘ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی appeared first on Urdu News.