اسلام آباد (نیوزڈیسک ) عارف علوی بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح حلف لیتے ہوئے اٹک گئے۔۔عمران خان نے اردو میں بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔اردو میں حلف لیتے وقت کئی مقامات پر عمران خان کی زبان لڑکھڑائی۔ ایک موقع پر عمران خان لفظ ‘قیامت’ کو ‘قیادت’ کہہ گئے جبکہ اپنی غلطی پر مسکرا بھی اٹھے۔ اسی طرح آج ڈاکٹر عارف علوی نے بطور صدر پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تاہم ڈاکٹر عارف علوی بھی ختم النبین کا لفظ ٹھیک طرح سے ادا نہ کر پائے۔اس سے پہلےوزیراعظم عمران خان بھی اپنی تقریب حلف برداری میں اردو کے کئی الفاظ ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے آج منتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کی ایوان صدرمیں تقریب حلف برداری ہوئی۔
جس میں وزیراعظم عمران خان،،، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،،،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار،،،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات،،،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار،،،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال،وزیرخزانہ اسدعمر سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔وفاقی کابینہ کےارکان،ارکان پارلیمنٹ،،،ججزاورپاکستان میں متعین سفیروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےعارف علوی سے عہدے کا حلف لیا۔ ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے تیرھویں منتخب صدر مملکت ہیں۔پیشےکےاعتبارسےڈینٹسٹ عارف علوی پہلی بار2013 میں کراچیسے عارف محمود علوی صاحب رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار عارف الرحمن علوی 352 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔
The post عارف علوی صدر مملکت کا حلف اٹھاتے ہی ایسا کارنامہ کر بیٹھے کہ پوری قوم غصے سے آگ بگولہ ہو گئی appeared first on Urdu News.