عارف حمید بھٹی نے شہباز شریف کی نیب پیشی کے حوالے سے اہم انکشاف کرڈالا

لاہور (اردو نیوز) شہباز شریف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ افسران کی جانب سے شہباز شریف کی لکھی ہوئی دستاویزات پیش کرنے پر شہباز شریف بوکھلا گئے ،بار بار پوچھتے رہے کہ یہ کاغذ آپکے پاس کہاں سے آیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریفگزشتہ روز صاف پانی کیس میں تیسری مرتبہ نیب کے سامنے پیش کئیے۔
نیب لاہور کی مشترکہ ٹیم نے 2 گھنٹوں تک مسلسل شہباز شریف سے تفتیش کی۔نیب کا کہنا تھا کہ کیا جو سوالنامہ آپ کو دیا گیا تھا وہ لے کر آئے ہیں۔بطور چئیرمین آپ نے مہنگے داموں صاف پانی پلانٹ کے ٹھیکوں کی منظوری دی۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے مختلف منصوبوں میں عوام کے اربوں روپے بچائے ہیں اور ہر منصوبے میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ صاف پانی کیس میں کرپشن پر میری حکومت میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور ذمہ داروں کو سزا بھی دی۔۔شہباز شریف نے اپنی وضاحت میں کہا کہ میں نے ایک بھی روپے کی کرپشن نہیں کی اور تمام ٹھیکے میرٹ پر دئیے۔نیب نے یہ سوال بھی پوچھا کہ آپ نے 3 ارب روپے ایک کنسلٹنسی کو دئیے مگر نتائج صفر رہے۔اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جو سفارشات دیں ،ان پر بہترین کمپنی کو کنسلٹنسی دی گئی۔
نیب نے پوچھا کہ آپ پر یہ بھی الزام ہے کہ جو پلانٹ 50 کروڑ میں لگ سکتا تھا وہ ڈیڑھ ارب روپے میں لگوایا۔اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماہرین نے جو تخمینے کی رقم مقرر کی اس کے مطابق منظوری دی۔نیب نے پوچھا کہ کہا گیا ہے کہ آپ کی میٹنگز دبئی میں ہوتی تھیں جہاں من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں میرٹ ہوئی ہیں کوئی کرپشن نہیں کی۔
نیب نے پوچھا کہ حمزہ شہباز نے غیر قانونی طور پر اجلاس میں شرکت کی ،کیا آپ سے واقف تھے،اس پر شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز سیاسی ورکر ہے ،عوامی فلاح کے لیے افسران کی رہنمائی کرتے رہے۔اس موقع پر معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جب شہباز شریف نے افسران کے پاس اپنے ہی دستخط کردہ کاغذات اور فائلوں کو دیکھا تو بوکھلا گئے اور بوکھلاہٹ میں افسران سے پوچھا کہ یہ کاغذ آپکے پاس آئے۔
جب یہ صورتحال ہو تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔اس موقع پر عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتے ،اگر فواد حسن فواد نے تفتیش کے دوران شہباز شریف کا نام لیا ہے تو نیب تو پھر شہباز شریف ہی کو گرفتار کرے گی ۔یاد رہے کہ اس 2 گھنٹے کی تفتیش کے بعد نیب نے شہباز شریف کو حراست میں لے لیا تھا۔
The post عارف حمید بھٹی نے شہباز شریف کی نیب پیشی کے حوالے سے اہم انکشاف کرڈالا appeared first on Urdu News.