صاف پانی اسکینڈل: نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

لاہور (اُردو نیوز) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی کمپنی اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی نیب نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج تیسری مرتبہ صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے سامنے کیس میں حاصل کیے جانے والے ثبوت پیش کیے گئے نیب کے سامنے شہباز شریف کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کا پروٹوکول اور سکیورٹی واپس روانہ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کرے گی۔
دوسری جانب احتساب عدالت کے باہر بھی رینجرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔صاف پانی اسکینڈل میں مالی ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔
نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ نیب کے مطابق اسکینڈل میں ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
The post صاف پانی اسکینڈل: نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کر لیا appeared first on Urdu News.