وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پگڑی باندھ لی ہے لگتا ہے اب وہ جیل جانے والے ہیں ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا آصف علی زرداری کے تین سٹائل بڑے مشہور ہیں کہ جب وہ صدر بننے والے ہوں تو وہ سوٹ میں آ جاتے ہیں ۔ جب ہسپتال میں ضمانت کرانی ہو تو چھڑی پکڑ لیتے ہیں اور جب جیل جانے لگتے ہیں تو پگڑی پہن لیتے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں تمام ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں ، کبھی ڈاکٹر کی ایسی کوئی رپورٹ سنی ہے جو شہباز شریف کے لیے آئی ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا فضل ہے ریلوے پر لوگوں نے اعتماد کیا ، اللہ سے مدد مانگی ہے منافع میں 10 ارب کا اضافہ کریں گے ، بائیس یا تئیس دسمبر کو رحمان بابا ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ۔
The post شیخ رشید کے نزدیک آصف زرداری کے وہ تین اسٹائل جو اُن کے مستقبل کا حال بتا دیتے ہیں appeared first on Urdu News.