لاہور (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی تا کراچی سرسید ایکسپریس کے نام سے نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 30 مارچ کو لاہور سے نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے، ہم چار نئی مال گاڑیاں بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کمزور طبقے کے لیے ایک نئی اکانومی ٹرین شروع کرنے جارہے ہیں، وزیر ریلوے نے بتایا کہ ریلوے میں ریسرچ اینڈ پلاننگ سینٹر بنایا گیا ہے، چین، ایران اور کوریا کے تعاون سے بڑا ریلوے نیٹ ورک قائم کریں گے، کوشش ہے وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین میں ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہوں گے جب کہ ملک بھر میں ریلوے ٹریک کی تبدیلی کے لیےٹینڈر جاری ہوچکے ہیں، ٹریک تبدیلی منصوبے میں ایک لاکھ افراد کو روزگار ملےگا، 26 مارچ سے پرانی ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیےٹینڈر دے رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ کہ درگئی سے کراچی ریلوے لنک جوڑنے جارہے ہیں، درگئی سے نوشہرہ، کوہاٹ ریلوے لنک بھی قائم کررہے ہیں، لاہور، فیصل آباد، سکھر، ملتان، حیدرآباد اور کراچی شٹل سروس شروع کررہے ہیں، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انجنوں میں ایل این جی کے استعمال کی کوشش کررہے ہیں، اس سے 9 ارب کی بچت ہوگی، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ شیخ رشید پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید سیدھا بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے، اور اب یہ خبرآئی ہے ۔
The post شیخ رشید توچھا گئے: ملک میں 1 نہیں 2 نہیں بلکہ ایک ساتھ 20 نئی ٹرینیں شروع کرڈالیں، یہ ٹرینیں کن کن روٹس پرچلائی گئیں؟ پوری عوام کیلئے زبردست خبر appeared first on Urdu News.