شہباز شریف یا شیخ رشید ؟ این اے 62 سے جیت کس کا مقدر بنے گی؟عوامی سروے کے ناقابل یقین نتائج سامنے آگئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) این اے 62 شیخ رشید کے حلقے میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا ،عوام نے فیصلہ سنا دیا۔ سروے کے شرکا میں سے 58فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں شیخ رشید اور تحریک انصاف کے ساتھ تھیں جبکہ حلقے کے 35 فیصد عوام نے شیخ رشید کی بجائے مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداری کااعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے

۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی انتخابات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف صحافیوں کی جانب سے سروے بھی کئیے جا رہے ہیں۔

اسی قسم کا ایک سروے معروف صحافی حبیب اکرم کی جانب سے قصور کے حلقے این اے 62 روالپنڈی میں کیا گیا۔راولپنڈی کا حلقہ این اے 62 جسے شیخ رشید کا گڑھ بھی سمجھا جاتا رہا ہے اب بھی شیخ رشید کے ہی کے حق میں فیصلہ سنا رہا ہے۔صحافی حبیب اکرم نے سروے کے نتائج بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی این اے 62 کے اس حلقے میں شیخ رشید کی پکڑ خاصی مظبوط ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.