شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کا نواز شریف سے رابطہ ، پارٹی کے تمام معاملات نواز شریف کی مشاورت سے آگے بڑھائے پر اتفاق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا جس دوران شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اب پارٹی کے تمام معاملات نواز شریف سے مشاورت کے بعد آگے بڑھائے جائیں گے ۔
The post شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کا نواز شریف سے رابطہ ، پارٹی کے تمام معاملات نواز شریف کی مشاورت سے آگے بڑھائے پر اتفاق appeared first on Urdu News.