اسلام آباد( ویب ڈیسک ) معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا، لاہور کے حلقہ این اے سے شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت رکن قومی اسمبلی کامیابی کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں بھی قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز سامنے آگئی ہے ۔
،سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی کلیئرنس کےبعد انہیں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان ہے، بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن سے جو رویہ اختیار رکھا تھا اس سے انہیں یقیناً سپورٹ ملے گی۔
The post شہباز شریف کی چھٹی ۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر کو ن ہو گا ؟ پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والا اعلان کر دیا گیا appeared first on Urdu News.