لاہور (نیوزڈیسک) : نگران حکومت کے آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن عسکری نے آج صبح نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھایا۔ پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ شہباز شریف کی سکیورٹی پر 186 سکیورٹی اہلکار اور 10 گاڑیاں مامور تھیں جنہیں واپس بُلا لیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ شہباز شریف کی سکیورٹی پر مامور 10 ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی واپس بُلا لیا گیا ہے۔ یہ تمام سکیورٹی اہلکاران شہباز شریف کی رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور تھے، جنہیں نگران حکومت کے آتے ہی واپس بُلا لیا گیا ہے۔