لاہور ( ویب ڈیسک ) شہباز شریف کی سیدہ کلثوم حئی سے خفیہ شادی کا انکشاف کرنے والے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیدہ کلثوم حئی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بےباک پروگرام میں چوہدری غلام حسین ، سعید قاضی، عارف حمید بھٹی اور صابر شاکر نے سراسر جھوٹ بولا ہے۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر قانونی کارروائی کروں گی۔
یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی سیدہ کلثوم حئی سے خفیہ شادی کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیدہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئیر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں ۔ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں لیکن ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔
تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس نے کہا ہے کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی جانب سے آنے والی تنقید کے وسوسے پیدا ہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔
The post شہباز شریف کی خفیہ شادی کا انکشاف۔۔۔۔۔ سیدہ کلثوم حئی نامی خاتون بھی میدان میں آ گئیں appeared first on Urdu News.