شہباز شریف کو صبح سویرے اچانک کہاں پہنچا دیا گیا ؟ پاکستانیوںکیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کو صبح سویرے اچانک کہاں پہنچا دیا گیا ؟ پاکستانیوںکیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی ۔۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔واضح رہے کہ شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں ہیں۔ 29 اکتوبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا،
جس کے بعد انہیں اسلام آباد لایا گیا اور منسٹر انکلیو میں موجود ان کی رہائش گاہ کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔ بعدازاں 31 اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر اور بعدازاں 10 نومبر تک کی توسیع کردی تھی۔آج راہداری ریمانڈ کے خاتمے پر شہباز شریف کو اسلام آباد سے لاہور لایا گیا اور انہیں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔شہباز شریف کی آج احتساب عدالت میں چوتھی پیشی ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں۔آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔نیب ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کو لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈی جی فواد حسن فواد کے بیان کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی آخری پیشی پر شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو آمنے سامنے بٹھایا گیا۔ نیب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس موقع پر فواد حسن فواد نے کہا تھا کہ ‘میاں صاحب آپ نے جیسے کہا میں ویسے کرتا رہا’۔نیب کے مطابق شہباز شریف پر الزام ہے کہ انھوں نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب آشیانہ اسکیم کے لیے لطیف اینڈ کمپنی کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر منسوخ کروا کے پیراگون کی پراکسی کمپنی ‘کاسا’ کو دلوا دیا۔نیب کا الزام ہے کہ شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی پر دباؤ ڈال کر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا تعمیراتی ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دلوایا اور پھر یہی ٹھیکہ پی ایل ڈی سی کو واپس دلایا جس سے قومی خزانے کو 71 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی پر دباؤ ڈال کر کنسلٹنسی کانٹریکٹ ایم ایس انجینئر کسلٹنسی کو 19کروڑ 20 لاکھ روپے میں دیا جبکہ نیسپاک کا تخمینہ 3 کروڑ روپے تھا۔
The post شہباز شریف کو صبح سویرے اچانک کہاں پہنچا دیا گیا ؟ پاکستانیوںکیلئے دھماکہ خیز خبر آگئی appeared first on Urdu News.