شہباز شریف کو جیل میں کونسی کلاس فراہم کی گئی، ن لیگیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلا م آباد(نیو زڈیسک) پنجاب حکومت کا شہباز شریف کیلئے کوٹ لکھت جیل میں بی کلاس کے تحت ٹی وی اخبار، بستر، برتن سمیت دیگر سہولیات دینے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978ء کے رُول 242 کے تحت بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی اجازت دے دی گئی۔اپوزیشن لیڈر کو کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی، بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس کی سہولیات دینے کے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیب دفتر سے شہباز شریف کا کمبل، ادویات اور ڈائری کوٹ لکھپت جیل پہنچا دی گئی ہیں۔شہباز شریف کی نیب حوالات میں استعمال کی اشیا جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث آرام دہ اور ہوادار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔دوسری جانب جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا جیل میں چیک اپ کیا۔ جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4 رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات دی گئی تھیں۔ ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔
The post شہباز شریف کو جیل میں کونسی کلاس فراہم کی گئی، ن لیگیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی appeared first on Urdu News.