شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ بیانیہ مختلف ہونے کے باوجود اُنہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی دُور کی کوڑی

معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا بیانیہ نوازشریف سے مختلف رہا اور حمزہ شہباز نے بھی مختلف بیانات دیئے لیکن انہوں نے عملی طور پر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، یہ بھی شہبازشریف کا قصور ہو سکتا ہے کہ وہ بیانات تو مختلف دیتے رہے لیکن عملی طور پر وہ راستہ نہیں چھوڑا جو ان کے بھائی کا راستہ تھا ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نیب کسی بھی معاملے میں جس کو چاہے گرفتار کرلے اور جس کو چاہے گرفتار نہ کرے ؟ بابر اعوان کو ریفرنس دائر ہونے کے بعد بھی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوابدیدی اختیار ہے کہ جس کو چاہے پکڑلیں اور جس کو چاہیں نہ پکڑیں ، اس طرح کوئی معیار قائم نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا بیانیہ نوازشریف سے مختلف رہا اور حمزہ شہباز نے بھی مختلف بیانات دیئے لیکن انہوں نے عملی طور پرنواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔
یہ بھی شہبازشریف کا قصور ہو سکتا ہے کہ وہ بیانات تو مختلف دیتے رہے لیکن عملی طور پر وہ راستہ نہیں چھوڑا جو ان کے بھائی کا راستہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری سے یہ کہنا مشکل ہے کہ مسلم لیگ ن کو ضمنی الیکشن میں فائدہ ہوگا یا نقصان ؟ لیکن نقصان نہیں ہوگا ، ان کی شہرت ایک دیانت دار سیاستدان کی ہے ، وہ ایک مستعد اورچوکس آدمی ہیں ، اگر ان کے بچے یا داماد کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے تو اس کا معاملہ بالکل الگ ہے ۔
The post شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ بیانیہ مختلف ہونے کے باوجود اُنہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی دُور کی کوڑی appeared first on Urdu News.