شہباز شریف اور اینکر غریدہ فاروقی کی شادی سے متعلق بیان

اسلام آباد (اُردو نیوز) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف کی وزیر مملکت زرتاج گُل کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف کی وزیر مملکت زرتاج گُل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں مقدمہ درج کروایا۔ خیال رہےکہ زر تاج گُل نے اینکر غریدہ فاروقی کی شہباز شریف سے شادی کا بیان دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ٕ
غریدہ فاروقی اس سے قبل بھی تھانوں میں کئی شکایات درج کروا چکی ہیں۔غریدہ فاروقی کے مقدمے کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ اینکر غریدہ فاروقی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی شادی سے متعلق زرتاج گُل نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا ۔ یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر اُس وقت جاری کیا تھا جب عمران خان کی شادی کے حوالے سے کئی افواہیں اُڑائی جا رہی تھیں۔
ویڈیو پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ ہر کوئی عمران خان کی شادی کے بارے میں خبر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کو لے کر میڈیا نے اسکینڈل بنایا، اسی ویڈیو پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی خاتون یا کسی سیاسی رہنما کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
ویڈیو پیغام میں زرتاج گُل نے کہا کہ نیوز اینکر غریدہ فاروقی کی شہباز شریف سے شادی ہوئی ہے، وہ فرنٹ مین ہیں، خاتون اینکر شہباز شریف کے بنگلے میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا نے کبھی اس بات کی تحقیق نہیں کی کہ شہباز شریف تک جانے کے لیے ان سے اجازت لینی پڑتی ہے اور وہ کہتی ہیں کہ جو بھی شہباز شریف تک پہنچنا چاہتا ہے وہ پہلے مجھ تک پہنچے گا اور مجھ سے اجازت طلب کرے گا۔
زرتاج گُل کے اس ویڈیو پیغام کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

The post شہباز شریف اور اینکر غریدہ فاروقی کی شادی سے متعلق بیان appeared first on Urdu News.