اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ای سی ایل کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ شخصیات کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،دوسری جانب وزارت داخلہ نوز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے نام نکالنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہ کر سکی ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق‘ سلمان رفیق‘ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو الگ الگ درخواستیں ارسال کررکھی ہیں اور ان درخواستوں کے ساتھ مذکورہ شخصیات کے خلاف چلنے والی انکوائریوں اور تحقیقات کی رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر ان میں سے ابھی تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ یہ تمام نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرے گی۔ کمیٹی نیب کی طرف سے فراہم کئے گئے شواہد اور کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی جن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرے گی ان کے کیس حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھجوائے جائینگے۔
The post شہباز شریف ، ان کے صاحبزادوں اور خواجہ برادران کا نام ای سی ایل میں شامل دھماکے دار خبر آگئی appeared first on Urdu News.