”شہبازشریف نے یہ کام کر کے مثال قائم کی ہے اس لیے اب ۔۔۔“ چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری خرچ پر ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے رضاکارانہ طور پر چیک جمع کروا کر مثال قائم کر دی ہے اور اب باقی رہنماﺅں کو بھی اس مثال پر عمل کرنا چاہیے ۔
سرکاری خرچ پرذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت میں ہوئی جس دوران شہبازشریف نے اپنی اشتہاری مہم کے عوض 55 لاکھ کا چیک جمع کروا دیاہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کاچیک ڈیم فنڈزمیں جائےگایاحکومتی خزانے میں؟
تو ایڈوکیٹ شاہد حامد نے جواب دیا کہ یہ چیک پنجاب حکومت کے خزانے میں جائےگا، ڈیم کیلئے سابق حکومت نے 122 ارب مختص کیے تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ رقم توقومی خزانے سے تھی،ذاتی حیثیت میں نہیں، شاہدحامداینڈکمپنی کی جانب سےڈیم فنڈزمیں کوئی چندہ نہیں آیا ۔
شہبازشریف نے رضاکارانہ چیک جمع کراکرمثال قائم کردی،باقی رہنماو¿ں کوبھی اس مثال پرعمل کرنا چاہیے ، شہبازشریف کےخلاف نوٹس نمٹایاجاتاہے۔ چیف جسٹس نے ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کر دی ہے ۔
The post ”شہبازشریف نے یہ کام کر کے مثال قائم کی ہے اس لیے اب ۔۔۔“ چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوازشریف بھی حیران رہ جائیں گے appeared first on Urdu News.