نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے، سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو بالاکوٹ حملے میں شکست ہوئی، اب یہ کشمیر کے محاذ پر پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ پر نام نہاد حملے کے بعد پاکستان کی
جانب سے دیے جانے والے منہ توڑ جواب نے بھارت کی مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے بھارت کے مگ 21 اور ایس یو 30 طیارے مار گرانے کے بعد بھارت کی مودی سرکار پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنے والی تھی، تاہم عالمی برادری کی بروقت مداخلت سے جنگ کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا۔ تاہم بھارت میں ہی موجود امن کے خواہش رکھنے والی کئی شخصیات پاکستان کو مودی کے خطرناک عزائم کے حوالے سے خبردار کر چکی ہیں۔ پاکستان کو خبردار کیا گیا ہے کہ مودی کے سر پر اب بھی جنگی جنون سوار ہے،
اور وہ کسی بھی وقت کوئی بھی پاگل پن پر مبنی قدم اٹھا سکتا ہے۔پاکستان بھی اس حوالے سے مسلسل الرٹ ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ اب اس تمام صورتحال میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کی جانب سے تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کا کہنا ہے کہ مودی ایک پاگل اور خطرناک شخص ہے۔ مودی نے جنگ چھیڑنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ مودی کشمیر کے محاذ پر پاکستان کیساتھ جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ بالاکوٹ حملہ
ناکام ہوا تھا اور اس کے بعد بھارت کو شکست ہوئی۔ اسی لیے مودی صرف الیکشن میں فتح کی خاطر پاکستان کیساتھ کسی بھی وقت جنگ چھیڑ سکتا ہے۔
The post شکست کے با و جو د بھارت با ز نہ آیا ،مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی کس محاذ پر پاکستان سے جنگ چھیڑنے والا ہے ؟انتہائی اہم شخصیت نے بڑا انکشاف کر دیا appeared first on Urdu News.