’’ شوہر ہو تو ایسا‘‘ پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کی وہ خواہش جو ان کے شوہر نے پوری کردی، نو جوان لڑکیو ں کیلئے مثا ل قا ئم ہو گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نرم لب و لہجے کے ساتھ پی ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی عشرت فاطمہ نے ایک عرصے تک پاکستان کے اکلوتے ٹی وی چینل کی سکرین پر راج کیا ہے، آج کل وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز دفتر میں بیٹھ کر ایک خواہش کا اظہار کیا اور جب وہ گھر پہنچیں تو ان کے شوہر کی جانب سے ان کی یہ خواہش پوری کی
جاچکی تھی۔
عشرت فاطمہ نے کل (ہفتہ) کو پکوڑے کھانے کی خواہش کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے اسے عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پکوڑے کھانے کا دل کر رہا ہے لیکن بنانے کا نہیں۔عشرت فاطمہ کی جانب سے یہ ٹویٹ ان کے شوہر نے بھی پڑھ لیا اور ان کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی من پسند چیز تیار کردی۔ عشرت فاطمہ جو کہ شادی کے بعد عشرت ثاقب کہلاتی ہیں ، جب دفتر سے گھر پہنچیں تو گرما گرم پکوڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ان کے شوہر نے ان کا استقبال کیا۔ عشرت ثاقب نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی خواہش پوری ہوگئی۔
جب وہ گھر پہنچیں تو پکوڑے تیار تھے۔ انہوں نے اپنے فالورز سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں یہ پکوڑے کس نے بنائے ہیں؟۔تھوڑی دیر بعد یا شاید پکوڑوں پرہاتھ صاف کرنے کے بعد عشرت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پکوڑے ان کے شوہر ثاقب وحید نے بنائے ہیں اور ساتھ کافی بھی بنائی ہے۔ عشرت ثاقب کی جانب سے اپنے شوہر کی تعریف ان الفاظ میں کی گئی”وہ ایک خالص دیسی شوہر ہیں، پنجابی راجپوت، مگر پوری کوشش کرتے ہیں کہ اپنی کام کرنے والی بیوی کا ہاتھ بٹا دیں۔ میرے ابا جی بھی ایسے
ہی تھے، اکھڑ مگر میری امی کے مددگار جو ایک ٹیچر تھیں۔ مردوں کو ایسا ہی ہونا چاہیے اخروٹ کی طرح، اوپر سے سخت اور اندر سے گری کی مانند“۔
The post ’’ شوہر ہو تو ایسا‘‘ پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کی وہ خواہش جو ان کے شوہر نے پوری کردی، نو جوان لڑکیو ں کیلئے مثا ل قا ئم ہو گئی appeared first on Urdu News.