کراچی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی اکثر اپنی باتوں اور طرز عمل کی وجہ سے خبروں میں ان رہتے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کرلی اور سب کو حیران کر ڈالا۔ معلومات کے مطابق پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی رکن عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل طوبیٰ سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اب شادی کے بعد ان کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈاکٹرعامر لیاقت کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ دعوت ولیمہ گزشتہ روز کراچی میں انجام پائی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ عامر لیاقت حسین نے جس وقت الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو اس وقت ان کی دوسری شادی کے حوالے سے کافی تنازعہ پیدا ہوا تھا مگر ڈاکٹر عامر لیاقت نے پیچھے نہ ہٹے اور وہ الیکشن کمیشن کو رام کرنے میں راضی ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی تو کر رکھی ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی جس کے باعث ان کی دوسری اہلیہ ان کی زیر کفالت نہیں ہے اور اسی لیے کاغذات نامزدگی میں اس کا تذکرہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت کی دوسری شادی کے ولیمے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب اور ایسی ہی مشہور ژخصیات نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین کی ولیمے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔
The post شوبز میں تہلکہ ، میدان سیاست میں ہلچل ۔۔۔ تحریک انصاف کے نامور اور قد آور سیاستدان نے دوسری شادی کر لی ، موصوف کون ہیں اور انکی دلہن کون بنی ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر appeared first on Urdu News.