اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سیاحت کو لے کر شروع سے ہی سنجیدہ نظر آتے ہیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت شمالی علاقوں میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں
میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاحتی مقامات پر ہیلی سروس کے لیے خواہشمند فرموں کی درخواست پر دو ماہ میں لائسنس جاری کیا جائے گا۔جس کی میعاد 5سال ہو گئی اور ہیلی کاپٹر سروس لائنسسز کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اور منزل کے لیے فضائی سروس کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ لائنسنس صرف ملک کے شمالی علاقوں کے لیے سیاحتی مقامات تک ہی محدود ہو گا جس کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا جس کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے۔
کہ ابتدائی طور پر دو سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر سروس لائسنس جاری کیے جائیں گے جس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات کے لئے بھی لائنسز جاری کیے جائیں گے۔ ابھی قومی ایئرلائن محدود شمالی علاقوں میں مسافروں کو لے جاتی ہے لیکن اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پہلی بار ائر لائنس کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں سیاحت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کو تجارتی بنیادوں پر سیاحتی سروس فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔ تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مناسب نرخوں پر تیز رفتار اور محفوظ فضائی سفر فراہم کیا جاسکے۔ہیلی کاپٹر سروس کو نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن حکام اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
The post شمالی علاقوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News.