ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکار شلپا شیٹھی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6ملین ہونے کی خوشی میں وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سالگرہ کا تحفہ مجھے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6 ملین ہونے کی صورت میں بہت ہی جلدی مل گیاہے، میرے لئے بہت زیادہ محبت، حوصلہ افزائی، تعریف اور جوش و ولولے کے لئے آپکی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، مجھے امید ہے میں آگے بھی آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گی۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کندا کی سالگرہ 6جون کو منائی جائے گی۔