شریف خاندا ن پر قسمت مہربان! سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی دوسری عدالت میں منتقلی کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ہے جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کو واپس لینے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے ریفرنس منتقلی کی درخواست کو خارج کر دیاہے ۔نیب ریفرنس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے دونوں ریفرنس کو دوسری عدالت منتقلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا جس کی درخواست آج واپس لے لی گئی ہے ۔
The post شریف خاندا ن پر قسمت مہربان! سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری آگئی appeared first on Urdu News.