شریف خاندان کو دوبارہ جیل میں ڈالا جائے ،نیب نے ایک بار پھر بڑی کارروائی ڈالنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت پر رہائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تیاری کرتے ہوئے۔
نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرلی ہے ۔نیب حکام کی جانب سے پراسیکیوشن کوکیس بھرپورطریقے سے لڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف رواں ہفتے ہی درخواست دائر کیے جانے کاامکان ہے جس میں سپریم کورٹ سے نوازشریف ودیگرکی ضمانت منسوخی کی استدعاکی جائے گی۔
The post شریف خاندان کو دوبارہ جیل میں ڈالا جائے ،نیب نے ایک بار پھر بڑی کارروائی ڈالنے کی تیاری کر لی appeared first on Urdu News.