شریف خاندان کو اگر پوری دنیا میں سے کوئی مشکلات سے نکال سکتا ہے تو وہ میں ہوں، بشریٰ بی بی جیسی خاتون میدان میں آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)شریف خاندان کو اگر پوری دنیا میں سے کوئی مشکلات سے نکال سکتا ہے تو وہ میں ہوں، بشریٰ بی بی جیسی خاتون میدان میں آگئی.. شریف خاندان کو مشکلات سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئی۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان کو اگر پوری دنیا میں سے کوئی مشکلات سے نکال سکتا ہے تو وہ میں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شریف خاندان اس وقت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ویسے تو سیاسی خاندانوں کے سفر میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں لیکن اس وقت شریف خاندان کو جن مشکلات کا سامنا ہے۔
وہ یقینا بڑے مسائل ہیں۔ایک جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز جیل میں ہیں تو حسن اور حسین شریف بھی اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں ۔۔شہباز شریف بھی اقتدار سے ہاتھو دھو بیٹھنے کے بعد سخت مشکلات کا شکا ر ہیں۔ایسے میں بیگم کلثوم نواز کی وفات نے حالات کو مزید سوگوار کر دیا ہے۔ان حالات میں ایک ایسی خاتون سامنے آ گئی ہے جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کی ساری مشکلات کا حل صرف اس کے پاس ہے۔یہ خاتون بیگم کلثوم نواز کی آری رسومات میں شامل تھی ۔
اس کا دعویٰ تھا کہ دنیا میں اگر شریف خاندان کو کوئی مشکلات سے نکال سکتا ہے تو وہ میں ہوں ۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان مجھ سے رابطہ کر لے تو 101 فیصد یہ لوگ مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔اس خاتون سے جب پوچھا گیا کہ وہ روحانی شخصیت ہے یا جادو گرنی ہے تو اس نے بتایا کہ وہ بڑے بڑے دعوے نہیں کرتی بس نماز اور قرآن پڑھتی ہے اور اسی سے لوگوں کے مسائل حل کرتی ہے۔اس خاتون کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان کے مسائل حل کئیے جا سکتے ہیں اور انکا حل صرف میرے پاس ہے۔
The post شریف خاندان کو اگر پوری دنیا میں سے کوئی مشکلات سے نکال سکتا ہے تو وہ میں ہوں، بشریٰ بی بی جیسی خاتون میدان میں آگئی appeared first on Urdu News.