شریف خاندان کا راج ختم ۔۔۔ مسلم لیگ (ن) میں بڑی بغاوت کی خبر آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن سے شریف خاندان کے راج کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن میں اندر کھاتے بڑا فارورڈ بلاک بننے لگا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اندر کھاتے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے فارورڈ بلاک پر کام شروع کر دیا ہے،اور اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ارکین قومی اسمبلی آپس میں رابطے کر رہے ہیں۔
جب کہ زرائع کے مطابق اس فارورڈ بلاک کا اعلان اس وقت ہو گا جب اس کےاراکین کی تعداد لیگی اراکین کے نصف سے زائد ہو گی۔اور اس طرح مسلم لیگ ن کا یہی فارورڈ بلاک ہی اصل مسلم لیگ کی تعداد میں زیادہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی میں پہلے مرحلے پر اپنا قائد حزب اختلاف چنے گا اور پھر مرحلہ وار پنجاب اسمبلی میں بھی حقیقی فارورڈ بلاک سامنے لائے جانے کی کوشش کی جائے گی۔اس طرح پاکستان مسلم سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے عنصر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
The post شریف خاندان کا راج ختم ۔۔۔ مسلم لیگ (ن) میں بڑی بغاوت کی خبر آ گئی appeared first on Urdu News.