کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ۔۔چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنیوالے تینوں دہشتگردوں کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں موجود۔۔ بلوچ لاپتہ افراد کی فہرست کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔۔کراچی میں چینی قونصلیٹ کے قریب حملہ کرنے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ دہشتگرد ازل خان ، رازق اور رئیس کو بھی لاپتہ سمجھا جاتا تھا۔ تینوں دہشتگردوں کو پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں جہنم واصل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت بلوچ لبریشن آرمی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور تینوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں جس پر ٹویٹر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور کالعدم تنظیم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ یاد رہے کہ کراچی میں آج صبح دہشتگردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں سے مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا بھی شامل تھے جو ویزہ لگوانے کی غرض سے کراچی آئے تھے۔
جبکہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے آئے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تینوں دہشتگرد ایک سفید رنگ کی گاڑی میں قونصلیٹ پہنچے۔ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی حیدر عباس زیدی نامی ایک شخص کی ہے۔گاڑی اے کے ایس 973 کے چھینے جانے کا بھی کوئی ریکارڈ حاصل نہیں کیا جا سکا۔ دہشتگردوں کے زیر استعمال رہنے والی گاڑی 2006ء ماڈل کی ہے۔
گاڑی اے سی ایل سی ریکارڈ میں کلئیر ہے۔ گاڑی اوپن لیٹر پر فروخت ہوئی یا نہیں ،اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس نے گاڑی کے مالک کی تفصیلات نکلوائی اور گاڑی کے مالک حیدر عباس زیدی کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ گاڑی کا مالک 6 سال قبل ہی انتقال کر چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
The post شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ۔۔چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنیوالے تینوں دہشتگردوں کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں موجود۔۔ بلوچ لاپتہ افراد کی فہرست کا بھانڈا پھوٹ گیا appeared first on Urdu News.