فلم ایوارڈ کی ایک حالیہ تقریب کے موقعے پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز، سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ایک طویل عرصے بعد اسٹیج پر شریک میزبانوں کے طور پر نمودار ہوکر حاضرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔1995ء کی بالی ووڈ فلم ’کرن ارجن‘ میں سگے بھائیوں کا کردار ادا کرنے والے یہ دونوں اداکار ایک لمبے عرصے تک ہم پیالہ ہم نوالہ رہے لیکن درمیان میں ان دونوں میں شدید غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔

بولی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی پر رواں برس سکھوں نے اپنے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مہم شروع کی تھی۔سکھوں کی نمائندہ تنظیم ‘شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی’(ایس جی پی سی) نے سنی لیونی پر اپنی ویب سیریز کرن جیت کور: دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیونی‘ میں سکھوں کے نام کا ٹائیٹل ’کور‘ استعمال کرنے پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سکھ مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ‘کور’ کے لفظ کا تخلص سکھ مذہب کی پیروکار خواتین کو سکھ گرو کی جانب سے اس وقت دیا جاتا ہے، جب وہ سکھ مذہب کی تعلیمات پر مکمل عمل کرتی ہیں۔
ساتھ ہی سکھوں کی نمائندہ جماعت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے کبھی بھی سکھ تعلیمات پر عمل نہیں کیا، جب کہ ان کی جانب سے اپنی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ‘کور’ کا نام استعمال کرنے سے سکھ افراد کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔تاہم اب سکھوں نے بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان پر بھی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سکھ کمیونٹی کے ایک رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جلد سماعت ہوگی۔۔
The post شاہ رُخ خان نے دوستی کو رشتے میں بدل دیا appeared first on Urdu News.