سی پیک منصوبہ کب مکمل ہو گا؟ وزیر اعظم عمران خان نے چینی حکام سے بڑا مطالبہ کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کی تکمیل کی تاریخ مانگ لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کے دوران عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے سی پیک منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ توانائی، انفرا اسٹرکچر،،ریلوے اقتصادی زونز کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ مانگ لی۔وزیراعظم عمران خان نے تمام منصوبوں
کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے توانائی منصوبوں کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔توانائی منصوبوں میں ٹرانسمیشن لائنز کو سی پیک میں ترجیح دلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان تمام صوبوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے سی پیک معاہدے کا سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان کو ایک بڑا حصہ ملے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق ء سی پیک منصوبوں پر 10ہزار چینی اور 65 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں۔۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے ،ْسی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے۔
چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثر تکمیل کے مرحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم آفس میں شکایت سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم آفس میں ایک شکایت سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس میں قائم کیا جانے والا شکایت سیل 40 ٹیلی فون لائنز پر مشتمل ہو گا۔
اس شکایت سیل میں ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکے گا۔شکایت سیل دفتری اوقات میں کام کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ لاہور کے دورے کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ایک شکایت سیل قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت عوامی شکایات سننے کے لیے ویب سائٹ لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔شکایات کے اندراج کے لیے پرانی ویب سائٹ بھی فنکشنل رہے گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے قبل جو وعدے عوام سے کیے تھے ان تمام وعدوں کو وفا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے اور حکومتی نمائندوں کے اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی بجائے ملٹری سیکرٹری کے گھر میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عمران خان نےوزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں اور وہاں موجود بھینسوں کو بھی نیلامی کے لیے پیش کیا اور اعلان کیا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔ عمران خان کے ان تمام اقدامات کو عوام نے خوب سراہا تاہم اب عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک شکایت سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عام لوگ اپنی شکایات براہ راست وزیراعظم تک پہنچاسکیں گے۔
The post سی پیک منصوبہ کب مکمل ہو گا؟ وزیر اعظم عمران خان نے چینی حکام سے بڑا مطالبہ کر ڈالا appeared first on Urdu News.