سینئر صحافی ہارون الرشید کی عمران خان کی ذات کے حوالے سے ایسی بات کہ سُن کر عمران خان کو بھی غصہ آ جائے

تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی نیند ضرور پوری کرتے ہیں اورجب تک نیند پوری نہ کرلیں اٹھتے ہی نہیں چاہے ان کو دھکے بھی مارتے رہیں لیکن یہ بات درست ہے کہ اٹھتے ہی وہ بھاگ دوڑ میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سرکاری مشیر نا کام ہوچکے ہیں ، اب ان غیر سرکاری مشیروں سے بات کرلینی چاہئے کیونکہ وہ آج کل کنفیوژن کا شکار ہیں ۔
ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اقوام متحدہ میں کہنا چاہئے تھا کہ اگر ہم دہشت گردی کررہے ہیں تو سات ہزار شہری تو ہمارے شہید ہوئے ہیں اور جاسوس تو بھارت کا پاکستان سے پکڑا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے اچھی بات کی اور لوگوں نے داد بھی دی ہے ۔
انہوں نے نوازشریف سے زیادہ کھل کربات کی ہے اور کچھ مختلف بھی کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے اچھی تقریر کی لیکن ان کے بات کرنے کا دلنشیں ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ شخصیت سے پھوٹتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اقوام متحدہ جاتے تو وہاں پاکستانیوں سے ملاقات کرکے ان کو قائل کرسکتے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی نیند ضرور پوری کرتے ہیں اورجب تک نیند پوری نہ کرلیں اٹھتے نہیں ہیں ۔ چاہے ان کو دھکے بھی مارتے رہیں لیکن یہ بات درست ہے کہ اٹھتے ہی وہ بھاگ دوڑ میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب غیر سرکاری مشیروں سے بات کرلینی چاہئے کیونکہ وہ آج کل کنفیوژن کا شکار ہیں اور ان کے سرکاری مشیر ناکام ہوچکے ہیں ۔
The post سینئر صحافی ہارون الرشید کی عمران خان کی ذات کے حوالے سے ایسی بات کہ سُن کر عمران خان کو بھی غصہ آ جائے appeared first on Urdu News.