سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کا پلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہبازشریف کے دامادعلی عمران کے پلازہ کی بروقت تعمیرنہ ہونے کا معاملے پر علی عمران کا پلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دامادعلی عمران کے پلازہ کی بروقت تعمیر نہ ہونے کا معاملے کی سماعت کی ، درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے تحت اب تک پلازے میں دفتر کا قبضہ دیا گیا نہ ہی کرایہ ، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ علی عمران کہاں ہیں ؟ وکیل نے بتایا کہ علی عمران لندن میں ہیں ، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پھران کے سسرشہبازشریف کو بلا لیتے ہیں ، عدالت نے علی عمران کا پلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا ۔
The post سپریم کورٹ نے شہبازشریف کے داماد علی عمران کا پلازے کی تعمیرمکمل ہونے سے متعلق بیان حلفی طلب کر لیا appeared first on Urdu News.