سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی معافی مُسترد ، فردِ جُرم عائد کردی گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کردی ، عدالت نے عامر لیاقت کی معافی مسترد کردی ۔ تفصیلات کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب ! آپ نے فرد جرم تیارکی ہے ؟ وکیل عامر لیاقت نے کہا کہ میرا موکل غیرمشروط معافی مانگنا چاہتا ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آج معاملہ فرد جرم سے متعلق ہے ، عدالت نے عامرلیاقت کی معافی مسترد کرتے ہوئے آرٹیکل 204/3 کے تحت فرد جرم عائد کردی ۔ اینکر پرسن نےعدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا ۔
The post سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی معافی مُسترد ، فردِ جُرم عائد کردی گئی appeared first on Urdu News.