سپریم کورٹ آف پاکستان نے نندی پور منصوبے کی تحقیقات 6 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نندی پور منصوبے کی تحقیقات 6 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نندی پور منصوبہ کیس کی سماعت کی ، عدالت نے نندی پور منصوبے کی تحقیقات 6 ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات مکمل کرکے نتائج سے آگاہ کیا جائے ، بتایا جائے تحقیقات کے نتیجے میں ریفرنس بنتا ہے یا نہیں ، پراسیکیوٹر جنرل نیب نے تحقیقات میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔