ممبئی(سی پی پی)سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے کہا ہے کہ ہم بھائیوں کے رشتے میں تناؤ میری سٹے بازی کی لت کی وجہ سے آیا،بھائی نے ایک بار غصہ ہوکر مجھ پر ہاتھ اٹھایا لیکن والدہ نے آکر پیچ بچاؤ کرایا۔ان خیالات کا اظہار ارباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سٹے بازی کی لت کی وجہ سے ہم بھائیوں کے درمیاناختلافات پیدا ہوگئے تھے۔بھائی نے ایک موقع پر مجھ پر ہاتھ اٹھایا لیکن میری والدہ نے مجھے بچایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی دبنگ سیریز کی تیسری فلم دبنگ3میں بھی سلمان نے اسی تنا کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیااورفلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی تاخیرکاشکار ہوگئی۔