ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آؤٹ کرادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم آپلا مانس کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئیوجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آٹ کردیا گیا ہے۔آپلا مانس کے ہندی ری میک سے کرینہ کو سوناکشی سنہا کی وجہ سے آٹ کیا گیا ہے اوراب کرینہ کو پیش کیا گیا کرداردبنگ گرل نبھائیں گی۔ پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔